درہ آدم (مانند نیوز )وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کے خصوصی پروگرام ”عوامی ایجنڈا” کے تحت صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان فخر جہان، وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عبدالناصر اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم چترالی کیخصوصی ہدایات پر شروع کردہ درہ آدم خیل فٹبال لیگ ایک ماہ تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔ اس سلسلے میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سب ڈویژن درہ آدم خیل ساجد خان آفریدی تھے. مذکورہ لیگ میں فٹبال کے16 بہترین ٹیموں نے حصہ لیا۔مہمان خصوصی نے ونر اور رنر اپ ٹرافیاں دینے کے علاوہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات بھی تقسیم کئے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل کود نہ صرف نوجوانوں کے جسمانی اور ذہنی نشونما بلکہ یہ نوجوانوں کی کردار سازی،صلاحیت سازی اور منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔دہشت گردی و انتہاپسندی کے اس دور میں کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ ایونٹس کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں انہیں صحتمندانہ ماحول اور کھیلوں کی سہولیات اور فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے