ہنگو (مانند نیوز)چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزی کمیٹی (ڈیڈاک)ہنگوشاہ تراب خان ایم پی اے اور ایم این اے یوسف خان نے کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ اورڈپٹی کمشنر ہنگوگوہر زمان وزیر کے ہمرا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر شہید فرید خان ہسپتال ہنگومیں باقاعدہ طور پر ڈائیلاسزمشین کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ایم این اے یوسف خان اور ایم پی اے شاہ تراب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے ضلع ہنگو میں ڈائیلاسز مشین نہیں تھا جس کی وجہ سے یہاں کے مقامی لوگوں کو ڈائیلاسز کیلئے پشاوریادیگر شہروں کو جانا پڑتاتھا۔شہید فرید خان ہسپتال میں ڈائیلاسز مشین کی تنصیب سے لوگوں کویہ سہولت مقامی سطح پر میسر ہوگئی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر حلیم کے انتھک محنت اورکوششوں کوسراہا جنہوں نے مختصر وقت میں ڈائیلاسزمشین کی تنصیب کوممکن بنایا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مذکورہ ہسپتال کو بہت جلد گیٹیگری بی میں شامل کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگو اوراورکزئی کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرناان کا ویژن ہے اورہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ اپنے دورحکومت میں ہنگوکوہ ہرشعبے میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہنگو سروزئی روڈ کاٹینڈرہوچکا ہے اورانشاء اللہ اپریل تک اس پر کام شروع کردیاجائے گا۔اراکین اسمبلی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنگو کوڈائیلاسز مشین عطیہ کرنے پرسماجی کارکن رؤف وزیر کاشکریہ ادا کیا۔