مالاکنڈ (مانند نیوز)پاکستان اڈیٹر ایسوسییشن ضلع مالاکنڈ کے الیکشن میں فضل کرم صدر جبکہ ماجد ضیاء کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر ملاکنڈ نجیب اللہ اور اڈمن اسسٹنٹ دوست محمد کی سربراہی میں الیکشن کا انعقاد کیا گیا جس کے نتیجے میں فضل کرم صدر جبکہ ماجد ضیاء جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ بعد ازاں نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں دفتر کے تمام اڈیٹرز نے شرکت کی اور نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر فضل کرم اور جنرل سیکرٹری ماجد ضیاء نے دفتر کے امور کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کے یہ تقریب دفتر کی ترقی، اڈیٹرز کے حقوق کے تحفظ اور باہمی تعاون کے فروغ کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کے ملازمین کو ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس ملاکنڈ میں درپیش مسائل کے بروقت حل کے لئے بھرپور کوششیں کرینگے اور اس سلسلے میں ہر قسم کے جائز خدمت کے لئے تیار رہینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے