شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ شاہ حسن خان نے اپنی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا،منگل کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے موقع پر شانگلہ کے نئے ڈی پی او شاہ حسن نے تمام پولیس آفیسران کیساتھ ملاقات کی۔ڈی پی او آفس پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شاہ حسن کو سلامی دی اور یادگار شہدا پر پھول چڑھا کر دعائیں مانگی۔ نو تعینات ڈی پی او شانگلہ اس سے پہلے ڈپٹی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس خیبرپختونخوا، ایس پی آپریشن ضلع سوات، ایس پی انوسٹی گیشن ضلع سوات اور ضلع بونیر میں بطور ڈی پی او خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ شانگلہ پولیس اسٹاف نے ڈی پی اوکو شانگلہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئے انھوں نے افسران سے اپنے ابتدائی گفتگو میں خدمت خلق کی تلقین کی اور عوام کیساتھ قریبی رابطوں، خوش اخلاقی اور ٹیم کے طور پر کام کرنے کا اعادہ کیا۔انھوں نے ضلع شانگلہ کے تمام معزز شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مسئلے کے صورت میں اپنے قریبی چوکی تھانہ یا ڈی پی او افس تشریف لے ائے۔ شانگلہ پولیس ان کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے