بٹ خیلہ (مانند نیوز) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سجاد خان نے ملاکنڈ لیوی فورس کے جبری ریٹائرڈ 100اہلکاروں کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے عدالتی فیصلے کے باوجود بر طرف لیوی اہلکاروں کی بحالی میں صوبائی حکومت کا ٹال مٹول سے کام کرنا ظلم و زیادتی کے مترادف ہے ڈسٹرکٹ سیکر ٹریٹ بٹ خیلہ کے سامنے متاثرہ اہلکاروں کے احتجاجی دھرنے کے دوسرے روزپی ایم ایل این ملاکنڈ کے صدر سجاد خان لیبر ونگ کے صوبائی کوارڈنیٹر مزدور رہنما گل زمین بٹ خیلہ سٹی کے صدر علی محمد اور پوسٹل سروسز کے کوارڈنیٹر لطیف نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیااور متاثرین سے اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیامتاثرین کے نمائندہ محمد ظاہر اور عمر رحمن نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ عدالت ہمیں باقاعدہ سول سرونٹ قرار دے چکی ہے اسلئے صوبائی حکومت ہماری جبری سبکدوشی واپس لے ہمیں سروس پر بحال کرے انھوں نے کہاکہ عدالتی فیصلے اور انصاف کے تحت ہم اپنی بحالی تک احتجاجی دھرنا جاری رکھیں گے۔