بٹ خیلہ (مانند نیوز)عالمی یوم شہری دفاع کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے چیف وارڈن سول ڈیفنس فلک ناز خان سابق ایس پی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رضا کاروں کو باعزت اور باوقار مقام دلانامیرا مشن ہے کیونکہ ہمارے رضاکار معاشرے کا قیمتی اثا ثہ ہے جو کہ گرمی سردی اورسخت حالات کی پرواہ کئے بغیر بلا تفریق انسانیت کی خدمت اورحادثات وآفات میں بحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہیں رائز کالج آف نرسنگ بٹ خیلہ میں منعقد ہ تقریب سے ڈائریکٹر رائز ڈاکٹر لیاقت رحمن ایڈیشنل چیف وارڈن میاں عزیز الحق اقبال الدین نذیر الحق فیا ض خان نے بھی خطاب کیا ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر ندیم شہزادر ڈسٹرکٹ انچارج انعام الحق اور ڈپٹی ایڈیشنل چیف وارڈن ذیشان بھی اس موقع پر موجود تھے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے رضا کاروں سمیت ڈائریکٹر رائز ڈاکٹر لیاقت رحمن اور سینئر صحافی خالداقبال کو اس موقع پر شیلڈز اور سونیئر دیئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے