پشاور ( مانند نیوز ) اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا کا صوبائی شعبہ جات کے لیے ذمہ داران کے ناموں کا اعلان کردیاگیا۔جس کے مطابق آئندہ ایک سال مدت کے لیے صوبائی جنرل سیکرٹری محمد انیس نے مشاورت کے بعد سیشن 2025-26کے لیے حنیف اللہ کو نگران سرکاری جامعات،عبید الرحمن انچارج سرکاری کالجز،شہاب اقبال انچارج سرکاری میڈیکل زون،عزیر عباس ڈپٹی انچارج میڈیکل زون،سعد ضیغم نگران نجی جامعات وکیمبرج سکولز،محمد معوز انچارج تنظیم وتربیت،عبدالرحمن انچارج بیت المال،محمد نیاز انچارج صوبائی سیکرٹریٹ،الیاس جبار معاؤن سیکرٹریٹ،کاشف الرحمن انچارج سوشل اینڈ ماس میڈیا کمیو ینکیشن،طفیل محمود،عمر آفریدی،الیاس جبار معاؤنین ہونگے۔رومان ایوب کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیاگیا ہے۔ماہانہ اقبال شاھین ڈائیجیسٹ کے لیے قاضی محمدعباس چیف ایڈیٹر و نائب صدر صوبہ،ڈپٹی چیف ایڈیٹر کے لیے رضوان اللہ کی ذمہ داریاں لگا ئی گئی ہیں۔