بٹ خیلہ (مانند نیوز)پاکستان مسلم لیگ پی کے23تحصیل بٹ خیلہ و بائزئی کے پارٹی اوریوتھ و لیبر ونگزکے عہدیداروں و کارکنان نے صوبائی قیادت اور وفاقی حکومت کی جانب سے ملاکنڈ کو ترقیاتی فنڈزمیں مسلسل نظر انداز اور ورکرز کے مسائل حل نہ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے مسلم لیگ ہاؤس طو طہ کان میں منعقدہ تنظیمی اجلاس میں صوبائی صدر انجینئر امیر مقام سے ملاکنڈ کے تفصیلی دورے اور ترقیاتی پیکج کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ورکرز میں پائی جانے والی مایوسی ختم ہوکر پارٹی فعال ومنظم اور عوام میں مقبول ہوسکیاجلاس سے ضلعی صدر سجاد خان صوبائی جائنٹ سیکر ٹری نجیم خان صوبائی کوارڈنیٹر لیبر ونگ گل زمین ضلعی صدر یوتھ ونگ ارشد علی سٹی صدر علی محمد صدر تھا نہ ٹاؤن شمس الر حمن صدر آلہ ڈھنڈشفیق احمدپرا چہ میجر نور کرم لطیف خان وکیل الف خان سلیم خان محمد خان ارشد حسین وکیل خان اور اسلام اللہ نے خطاب کیا اس موقع پر پارٹی کوفعال و منظم کرنے کیلئے عیدالفطر کے فوری بعد بھر پور انداز میں رکنیت سازی اور یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیاجبکہ صوبائی و مرکزی قیادت سمیت وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء سے ملاکنڈ کے پارٹی اور یوتھ و لیبر ونگز کے مختلف وفود کی باضا بطہ ملاقاتوں کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ورکرز کی مایوسی ختم اور ملاکنڈ کیلئے خصو صی ترقیاتی پیکج منظورکرایا جاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے