بٹ خیلہ (مانند نیوز)ملاکنڈ چیمبرا ٓف کامرس اینڈ انڈسٹری میں نیشنل بنک اسلامک پشاور نے اسلامک بنکنگ کے حوالے سے سمینار کا انعقاد کیا جس میں صدر ملاکنڈ چیمبر انعام اللہ نیشنل بنک اسلامک پشاورکے ریجنل ہیومن ریسوس منیجر محمد یاسر اور مفتی نادر خان نے سمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ معاشرے کی بہتری کیلئے سود کا خا تمہ وقت کا اہم تقا ضا ہے اور اب کنونشنل بنکنگ کا دور ختم ہو نے والا ہے اور2027ء میں تمام کمرشل بنک اسلامک ہوکر سود فری ہوجائیں گے انھوں نے کہا کہ اسلامک بنک سے مشینری گاڑی یا بلاسود قر ضہ لے کر شراکت داری کی بنیاد پر نفع و نقصان میں حصہ دار بنا جا سکتا ہے جس میں نقصان کا امکان انتہائی کم ہو تا ہے اس موقع پر صنعت و تجارت سے وابستہ افراد نے نیشنل بنک اسلامک بارے معلومات حا سل کیں جبکہ نیشنل بنک اسلامک نے ملاکنڈ ڈویژن اور بالخصوص در گئی بٹ خیلہ اور تحصیل تھانہ بائزئی میں بہت جلدسے جلدبرا نچز کھولنے کا اعادہ کیا تا کہ صنعت و تجارت کے فروغ وترقی میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے