ملاکنڈ (مانند نیوز)ریسکیو ملاکنڈ نے ماہ فروری میں کل 306 مختلف حادثات میں عوام کو خدمات فراہم کیں۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر آیاز خان، ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کے احکامات پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے ماہ فروری 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ملاکنڈ ریسکیو کنٹرول روم کو ٹوٹل 10727 کال موصول ہوئیں۔ جن میں 2206 معلوماتی یا ڈراپ کالز اور 8215 غیر ضروری کالز شامل ہیں۔ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے فروری کے مہینے میں 231 میڈیکل ایمرجنسیز، 24 روڈ ٹریفک حادثات، 06 بولٹ انجری،، آگ لگنے کے واقعات 24، ڈوبنے کے 02 اور 19 ریکوری اور دیگر متفرق واقعات شامل ہیں۔ان واقعات یا حادثات میں 269 لوگ متاثر ہوئے جن کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ماہ فروری میں ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے کل 195 مختلف حادثات میں عوام کو خدمات فراہم کیں۔ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے ضلع کے اندر ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت 62 اور ضلع سے باہر 133 ایمرجنسیز میں خدمات سرانجام دئے۔ماہ فروری میں ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے ٹریننگ ونگ نے عوامی خدمت کے لیے تربیتی پروگرامز اور آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا، جن کے تحت ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچاؤ کی تربیت دی گئی۔ یہ اقدامات عوامی شعور بیدار کرنے اور ہنگامی حالات میں فوری ردعمل کے لیے کیے گئے۔۔ترجمان ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایاز خان، ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کے احکامات پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی سربراہی میں ریسکیو 1122 ملاکنڈ 24 گھنٹے ہمہ وقت عوام کی ہر قسم ممکنہ خدمت کے لئے تیار ہیں۔