پبی (مانند نیوز)عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں تین روزہ عظیم الشان تاریخ ساز تین روزہ میلہ اپنے شاندار اختتام کو پہنچا، جس نے شرکاءکے دلوں میں یادگار لمحات اور ناقابلِ فراموش تجربات چھوڑ دیے۔ یہ غیرمعمولی ایونٹ پاکستان بھر کے 50 سے زائد اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لے آیا، جہاں اتحاد، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافتی ورثے کا بھرپور جشن منایا گیااس تاریخی فیسٹیول کے انعقاد میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کا کلیدی کردار رہا، جن کی قیادت اور وڑن نے اس خواب کو حقیقت میں بدلنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسی طرح، پرووسٹ آفس کی قابلِ ستائش حکمتِ عملی اور رہنمائی نے اس میلے کو کامیابی کی معراج تک پہنچانے میں نمایاں حصہ ڈالاڈپٹی کمشنر مردان، عظمت وزیر کی خصوصی معاونت نے بھی اس ایونٹ کے معیار کو مزید بلند کیا، جبکہ ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان، اور عبدالز فارمیسی کے اشتراک نے اس میلے کو ایک یادگار تجربہ بنانے میں بھرپور مدد فراہم کی اس کامیابی میں اسٹوڈنٹ کونسل کی انتھک محنت اور لگن بھی شامل تھی، جنہوں نے ہر انتظام کو بہترین طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا اور فیسٹیول کو کامیابی کی نئی بلندیوں پر پہنچایایہ فیسٹیول نہ صرف فن و ثقافت کا شاندار امتزاج تھا بلکہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں، باہمی تعاون اور اختراعی خیالات کی جھلک بھی پیش کرتا رہا۔ یہ ایک ایسا ایونٹ ثابت ہوا جس نے سب پر ایک لازوال تاثر چھوڑا اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا