پبی (مانند نیوز)پی پی پی ضلع نوشہرہ کے ایک اعلی سطح وفد نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑا خٹک کا دورہ کیا۔ اور دارالعلوم کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی اور دیگر شہداء کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وفد کی قیادت ضلعی صدر سلیم خان کھوکھر،پی پی پی تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس، نور البشر ساول، یوسف شباب اور دیگر پارٹی عہدے داروں نے کی تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے ایک اعلیٰ سطح پارٹی وفد نے آج دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا۔ وفد میں پی پی پی ضلع نوشہرہ کے صدر سلیم خان کھوکھر کی قیادت میں گئے۔ وفد کے دیگر اراکین میں پی پی پی تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس،پی پی پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حیدر نواز خٹک ایڈووکیٹ، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری محمد فاروق خٹک، اقبال خان آمان گڑھ، یوسف شباب ڈپٹی جنرل سیکرٹری، جواد خان،پی پی پی لندن میں مقیم جیالے بھائیوں ساجد اقبال ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عبدالواجد داؤد زئی،ماجد شکیل اور ثاقب اقبال نے ٹیلی فون پر تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر دارالعلوم حقانیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا انور الحق، شہید مولانا حامد الحق کے بھائی مولانا راشد الحق اور ان کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی سے اظہارِ تعزیت کا اظہار کیا۔ پی پی پی وفد نے حقانیہ مدرسہ کے دیگر شہداءکی تعزیت کے لیے اکوڑہ خٹک، صوابی اور دیگر شہداءکے گھروں کو گئے اور شہداءکے لواحقین سے اظہار تعزیت کا اظہار کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے