اسلام آباد (مانند نیوز)چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسٹیواسمتھ نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم نے یہاں 3 میچز کھیلے ہیں، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے، چاہے پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے اب تک ٹورنامنٹ میں اپنا کوئی بھی میچ نہیں ہارا ہے، بھارت اپنے تینوں میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچا ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم صرف ایک میچ جیت کر سیمی فائنل تک پہنچی ہے، گروپ مرحلے میں اس کے 2 میچ بارش کی نذر ہوئے تھے۔

چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے