باجوڑ (مانند نیوز)باجوڑ میں ضلعی انتظامیہ کا گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاون، 3 قصائیوں سمیت آٹھ افراد گرفتار کرلئے گئے جبکہ 2 دکانیں بھی سیل کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی محمد ریاض نے تحصیلدار کے ہمراہ ناواگئی بازار میں کریک ڈاؤن کیا۔ اس دوران مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری، صفائی و حفظانِ صحت اور کم وزن کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ مٹھائی اور بیکری شاپس میں نرخ نامہ، گوداموں کی صفائی اور وزن کی جانچ کی گئی۔ گروسری اسٹورز میں وزن، ذخیرہ اندوزی، انوائس، اسٹاک، معیادِ استعمال اور نرخ نامے چیک کئے گئے،مرغی فروشوں کی دکانوں میں صفائی، نرخ نامے اور وزن کے معاملات کا معائنہ کیاگیا، جہاں خلاف ورزی پر دو دکانیں موقع پر سیل کردیا گیا۔ انہوں نے ناواگئی بازار میں گرانفروشی اور دیگر خلاف ورزیوں پرٹوٹل 08 افراد بشمول 03 قصائیوں کوگرفتار کرلیا جن کو باقاعدہ چالان پر جیل بھجوانے کے احکامات جاری کئے گئے۔ انسپکشن کے دوران شکایتی ڈیسک کا بھی جائزہ لیا گیا اور موصول ہونے والی شکایات کا موقع پر ازالہ کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے