باجوڑ (مانند نیوز)باجوڑ میں ضلعی انتظامیہ کے نگرانی میں رمضان دستر خوان کا اہتمام کیا گیا۔ خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی زیر نگرانی ڈی ایچ کیو ہسپتال خار میں رمضان دسترخوان کا اہتمام کیا گیا، جہاں ہسپتال میں داخل مریضوں کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں سے آئے تیمارداروں نے افطارکیا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار خار حبیب الرحمن نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خار کے ہمراہ ہسپتال میں موجود تیمارداروں اور مستحق افراد کے ساتھ ایک ہی دستر خوان پر افطاری کیا۔