اسلام آباد (مانند نیوز)مسجد الحرام میں تیسری توسیع کے بعد بڑا حصہ نماز یوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ادارۂ امورِ حرمین کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے یہ نیا حصہ رمضان المبارک میں مسجد الحرام میں فرض نمازوں اور تراویح کے لیے کھولا گیا ہے، جس میں گراؤنڈ فلور، پہلی منزل، میزنائین، دوسری منزل اور دوسری منزل میزنائین کے ساتھ چھت کا حصہ شامل ہے۔

مسجد الحرام کی تیسری توسیع میں شامل مجموعی رقبہ 12 لاکھ 14 ہزار مربع میٹر ہے۔

مسجد الحرام میں کرین گرنے کا واقعہ، سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا حکم

رمضان المبارک کے دوران نئے توسیع شدہ حصوں میں بچھائے جانے والے قالینوں کی تعداد 25 ہزار ہے جبکہ 17 ہزار واٹر کولرز بھی رکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مسجد الحرام کی تیسری توسیع کا حکم شاہ عبداللّٰہ بن عبدالعزیز نے دیا تھا۔

یہ مسجد الحرام میں تاریخی لحاظ سے سب سے بڑی توسیع ہے، جس کا آغاز جون 2010ء میں ہوا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے