شانگلہ(مانند نیوز)نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا اپنی آبائی گاؤں برکاناشاہ پور شانگلہ کاایک روزہ دورہ کیا، ملالہ ٹرسٹ کے اہتمام چلنے والی سکول میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اورسکول کی مختلف سرگرمیوں پر تفصیلی لی۔سکول طالبات نے ایجوکیشن کے حوالے سے اردو اور پشتوں زبان میں ملی نغمیں اور تقاریر پیش کی ملالہ یوسفزئی نے سکول انتظامیہ کے کارکردگی کو سراہا۔ملالہ یوسفزئی نے سکول میں پوزیشن ہولڈرز طالبات میں انعامات تقسیم کی اور سکول کے بچوں کو تعلیم کے اہمیت کے حوالے سے اگاہ کیا۔ ملالہ یوسفزئی نے زندگی ٹرسٹ کے اونر شہزاد رائے کی کوششوں کی بھی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ملالہ یوسفزئی نے سکول میں کافی وقت گزارنے کے بعدواپس اسلام آبادروانہ ہوئی۔قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کا دورہ شانگلہ پہلے سے طے تھا تا ہم سیکورٹی وجوہات کے بناء پر وہ نہ ا سکی جبکہ بدھ کے روز انہوں نے اپنے والد ضیا الدین،شوہر اظہر اور ملالہ فنڈ کی ہیڈ بشریٰ کیہمراہ برکانا شاہ پور شانگلہ پہنچی۔ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے سکول میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور اپنی کتاب کے حوالے سے طالبات سے ملی۔ منعقد تقریب میں طلبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شانگلہ جیسے پسماندہ علاقوں کو تعلیم کی آشدضرورت ہیں،شانگلہ کے تمام لڑکیوں کوتعلیم پرخصوصی توجہ دینی چاہیے، اگرآج دنیا میں اگے بڑھنا ہے تو صرف اور صرف تعلیم کے ذریعے ہی اور ہمیں تعلیم پر انحصار کرنا چاہیے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ان کا دورہ اپنی لکھ جانے والی کتاب کے حوالے سے تھا۔