پشاور (مانند نیوز) خیبر پختونخوا کے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (DGIPR) نے دو درجن سے ذیادہ اخبارات کو رجسٹریشن کی تجدید نہ کروانے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ یہ نوٹس صوبائی میڈیا لسٹ کی اسکرونٹی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کیے گئے ہیں،محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ شو کاز نوٹسز میں بہت اہم اور قابل اعتراض بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں ان اخبارات میں شامل روزنامہ آیئنہ جہاں (پشاور)، روزنامہ آوازِ سوات (پشاور)، روزنامہ آزادی (پشاور)، روزنامہ پختون پوسٹ (پشاور)، روزنامہ آوازِ خیبر (پشاور)، روزنامہ ہم عوام (پشاور)، روزنامہ عوام الناس (پشاور)، روزنامہ حرمت (پشاور)، روزنامہ سُرخاب (پشاور)، روزنامہ پیامِ خیبر (پشاور)، روزنامہ چاند (سوات)، روزنامہ دی میٹرو ٹائمز (پشاور)، روزنامہ المیزان (پشاور)، روزنامہ حرمت (پشاور)، روزنامہ دی اسٹیٹس مین (پشاور)، روزنامہ آج (پشاور)، روزنامہ مشرق (پشاور)، روزنامہ خیبر (پشاور)، روزنامہ مہتاب (پشاور)، روزنامہ کسوٹی (پشاور)، روزنامہ پائن (ایبٹ آباد)، روزنامہ مہاسب (ایبٹ آباد)، روزنامہ آج (پشاور، ایبٹ آباد)، روزنامہ شمال (ایبٹ آباد)، روزنامہ صداۓ لوگر (کرک)، روزنامہ فرنٹیئر اینٹی کرپشن، روزنامہ جانثارِ پاکستان، روزنامہ ایکسپریس (پشاور)، روزنامہ جنگ (راولپنڈی)، روزنامہ دنیا (اسلام آباد)، روزنامہ نوائے وقت (راولپنڈی)، روزنامہ المیزان، روزنامہ قومی محاذ، روزنامہ غزنوی (راولپنڈی)، روزنامہ دی نیوز (اسلام آباد)، روزنامہ اوصاف (اسلام آباد)، روزنامہ خبرگیر (اسلام آباد)، روزنامہ اخبارِ حق (اسلام آباد)، روزنامہ اساس (راولپنڈی)، روزنامہ مہتاب، روزنامہ شمائل (ایبٹ آباد)، روزنامہ الحرم، روزنامہ مانند، روزنامہ دی ایکسپریس ٹریبیون (اسلام آباد) ان تمام اخبارات کو محکمہ اطلاعات خیبر پختونخوا کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ان میں سے بیشتر اخبارات نے سال 2025 کے لیے سالانہ فیس جمع نہیں کروائی۔ بعض اخبارات کی اشاعت غیر مستقل ہے۔ زیادہ تر اخبارات مطلوبہ صفحات کی تعداد سے کم اشاعت کر رہے ہیں۔ کئی اخبارات دس (10) مفت کاپیاں فراہم نہیں کر رہے۔ بعض اخبارات کے اے بی سی (ABC) سرٹیفکیٹ کی مدت ختم ہو چکی ہے یا ریکارڈ میں موجود نہیں۔ جبکہ کچھ اخبارات کے دفاتر پشاور میں موجود ہی نہیں ہیں۔ شوکاز نوٹس میں تمام اخبارات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی رجسٹریشن کی تجدید کروائیں، مستقل اشاعت کو یقینی بنائیں، دفاتر کی موجودگی ثابت کریں، دس (10) مفت کاپیاں فراہم کریں، اور مطلوبہ صفحات کی تعداد برقرار رکھیں۔محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے تمام متعلقہ اخبارات کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ 15 دن کے اندر اندر اپنی رجسٹریشن کی تجدید کروائیں، مطلوبہ شرائط کو پورا کریں اور اپنی قانونی حیثیت برقرار رکھیں۔ بصورتِ دیگر، ان کے سرکاری اشتہارات روک دیے جائیں گے اور ان کا نام صوبائی میڈیا لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے