پبی (مانند نیوز) ضلعی انتظامیہ نوشہرہ اوراخوت فاونڈیشن نوشہرہ کے زیر اہتمام مستحق افراد کے لئے مفت راشن تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ڈاکٹر احمد شیر زمان ڈوگر نے غریب و مسکین مستحق افراد میں مفت راشن تقسیم کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے اخوت فاونڈیشن نوشہرہ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی