اسلام آباد (مانند نیوز)اپنے گھر میں مردہ پائے گئے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جین ہیک مین اور ان کی اہلیہ کی موت کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ اداکار جین ہیک مین اور ان کی اہلیہ کی موت طبعی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 95 سالہ اداکار جین اور ان کی اہلیہ کی لاش 26 فروری کو نیو میکسیکو میں ان کے گھر سے ملی تھی۔

آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار اور اہلیہ گھر میں مردہ پائے گئے

چیف میڈیکل ایگزامینر کے مطابق جین ہیک مین کی موت ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماری کے باعث ہوئی جبکہ الزائمر کی بیماری نے بھی ان کی صحت پر اثر ڈالا تھا۔

ان کی 65 سالہ اہلیہ بیٹسی اراکاوا ہانٹا وائرس پلمونری سنڈروم سے ہلاک ہوئیں، جو چوہوں کے فضلے سے پھیلنے والی ایک نایاب بیماری ہے۔

حکام کے مطابق بیٹسی اراکاوا 11 فروری کو چل بسیں تھیں جبکہ جین ہیک مین کی موت ممکنہ طور پر 18 فروری کو ہوئی۔

تحقیقات کے مطابق جین ہیک مین الزائمر کے باعث شاید یہ سمجھ نہیں سکے کہ ان کی اہلیہ کی موت ہو چکی ہے، ان کی لاش کمرے میں ملی جبکہ بیٹسی اراکاوا کی لاش باتھ روم میں پائی گئی تھی۔

خیال رہے کہ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ہیک مین نے 2004ء میں فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا اور وہ اپنی اہلیہ بیٹسی اراکاوا کے ساتھ نیو میکسیکو میں پرسکون زندگی گزار رہے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے