پبی (مانند نیوز)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا محمد علی باباخیل نے دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیاانھوں نے مولانہ راشد الحق،مولانہ عبد الحق ثانی اور مولانہ یوسف شاہ سے ملاقات کی مولانہ حامد الحق شہید کی شہادت کے اندوہناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین سے اپنی دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ عبدالرشید بھی موجود تھے۔