پبی (مانند نیوز)حاجی زرعالم خان نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ سے مطالبہ کردیا کہ نوشہرہ کو بھی ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ماسٹر پلان میں شامل کیا جائے ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ نوشہرہ کو ماسٹر پلان میں شامل کیا جائے کیونکہ اس منصوبے سے نوشہرہ ٹریفک کے تمام مسائل حل ہونگے اور نوشہرہ کی شاہراہوں اور چوکوں کی خوبصورتی کیلئے خصوصی بجٹ رکھا جائے گا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے۔خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خیبرپختونخواہ اربن موبائیلٹی اتھارٹی کے اجلاس کے میڈ یا کے نما ئندوں سے بات کر تے ہو ئے کیا خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خیبرپختونخواہ اربن موبائیلٹی اتھارٹی(KPUMA) کا اجلاس زیر صدارت وزیر اعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور منعقد ہوااجلاس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ رنگیز خان, رکن صوبائی اسمبلی حاجی زرعالم خان و دیگر ممبران کمیٹی سمیت KPUMA حکام نے شرکت کی اجلاس مندرجہ ذیل ایجنڈے پر مشتمل تھا7بڑے شہروں میں ٹریفک کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے ٹرانسپورٹ ماسٹر پلان کے لیے پیش رفت نوشہرہ کو بس سروسز کے لیے شامل کرنا گریٹر پشاور سرکلر ریلوے پروجیکٹ 5 شہروں کو ٹرین کے ذریعے ملاتا ہے۔ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی حاجی زرعالم خان نے وزیراعلی خیبرپختونخواسے مطالبہ کردیا کہ نوشہرہ کو بھی ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ماسٹر پلان میں شامل کیا جائے حاجی زرعالم خان نے کہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ نوشہرہ کو ماسٹر پلان میں شامل کیا جائے کیونکہ اس منصوبے سے نوشہرہ ٹریفک کے تمام مسائل حل ہونگے اور نوشہرہ کی شاہراہوں اور چوکوں کی خوبصورتی کیلئے خصوصی بجٹ رکھا جائے گاجبکہ نوشہرہ کو پہلے سے ٹرانس پشاور بس منصوبے میں رکھا گیا ہے اس پر بھی کاروائی جاری ہے حاجی زرعالم خان نے کہا کہ گریٹر پشاور سرکلر ریلوے پراجیکٹ نوشہرہ، پشاور،چارسدہ، صوابی اور مردان عوام کیلئے عمران خان اور تحریک انصاف کا تحفہ ہے۔ اس عوام دوست پراجیکٹ سے ان پانچ شہروں کے لوگ کامیاب سفری سہولیات سے مستفید ہونگے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے