پشاور(مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ مردان اور این سی ایچ ڈی مردان کے اشتراک سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا، جس کا مقصد ماحولیاتی بہتری اور سرسبز و شاداب ماحول کی ترویج ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی مردان لعل محمد طورو نے 5,000 پودے اسسٹنٹ کمشنر مردان کامران خان کے حوالے کیے۔اسسٹنٹ کمشنر مردان نے پودے سول سوسائٹی آرگنائزیشن کے نمائندوں،لوکل کمیونٹی،طلباء اور عام لوگوں میں تقسیم کئے۔اس موقع پرپروگرام منیجر عابد علی،پارٹ آرگنائزیشن کے چئیرمین فیاض الاسلام،سائبان ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے محمد عارف،امن ویلفئیر آرگنائزیشن کی رفاقت بیگم موجود تھیں۔