بٹ خیلہ(مانند نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا لیبر ونگ کے صوبائی کوارڈنیٹر مزدور رہنما گل زمین نے قائد میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ سجاد خان آف ملاکنڈ کو اپنا مشیر مقررکریں اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ ماضی میں ملاکنڈ مسلم لیگ کا گڑھ رہاہے یہاں سے عبدالکمال خان جنرل(ر) فضل حق اور حاجی محمد خان اراکین اسمبلی منتخب ہو ئے میاں نواز شریف پیر صابر شاہ اورسردار مہتاب عباسی کے دورحکومت سے لے کراب وقافی وزیر انجینئر امیر مقا م نے ملاکنڈ میں بے شمار ترقیاتی کام کئے جن میں کئی گرڈ سٹیشن کا قیام سوئی گیس کے منصوبے پاسپورٹ و پر ٹیکٹرآفس سمیت نادرا دفاتر شامل ہیں گل زمین نے کہا کہ ملاکنڈ کو دوبارہ مسلم لیگ کا گڑھ بنانے کیلئے ضروری ہے کہ حکومت میں اسے نمائندگی دی جائے ضلعی صدر سجاد خان مسلسل قومی وصوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں اور دن رات پارٹی کیلئے سرگرم عمل ہیں اسلئے ملاکنڈ کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف پارٹی ورکرز کے اس جائز مطالبے کو فوری عملی جامہ پہنائیں تاکہ ان کی مایوسی و بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے