دیر(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد عارف خان کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ادینزائی منیر حلیمزئی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی دیر پائین، نمائندہ فوڈ، ٹریفک پولیس اور دیر لیویز کے اہلکاروں کے موجودگی میں چکدرہ، گدر، گل آباد، تازہ گرام اور اسبنڑ کے بازاروں میں کاروائیاں کی۔ مختلف بازاروں میں دودھ کے نمونے اکٹھے کیے گئے۔جس میں رپورٹ کی بنیاد پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ قصائیوں، اور مختلف دکانداروں کے خلاف کاروائی کی گئی اور خلاف ورزی کرنے والو پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ گرانفروشی پر دو دکانداروں پر متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کرا کر جیل بھیج دیا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف بازاروں میں ٹریفک پلان بھی مرتب کیے گئے اور ٹریفک اہلکاروں کو ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے لیے ہدایات جاری کئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے