اسلام آباد (مانند نیوز)ٹرمپ انتظامیہ نے غیر قانونی تارکینِ وطن کے لیے سیلف ڈیپورٹیشن ایپ متعارف کرا دی۔

غیر ملکی میڈیا رہورٹس کے مطابق اب غیر قانونی تارکینِ وطن اپنی مرضی سے رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ سکتے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے سی بی پی ہوم نامی موبائل ایپ متعارف کروائی ہے، جس کے تحت غیر قانونی تارکینِ وطن ممکنہ گرفتاری اور حراست کا سامنا کرنے کے بجائے اپنی مرضی سے سیلف ڈیپورٹ ہو سکتے ہیں۔

ٹرمپ کا غیرقانونی مقیم تارکین وطن کیلیے رجسٹری بنانے کا ارادہ ہے، امریکی اخبار

مذکورہ ایپ پہلے تارکینِ وطن کے لیے اپوائنٹمنٹ بکنگ میں استعمال ہوتی تھی، اب امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کے ذریعے غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک چھوڑنے کی سہولت فراہم کرے گی تاکہ وہ سخت نتائج سے بچ سکیں۔

سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کرسٹی نوم کے مطابق جو لوگ اس ایپ کے ذریعے رضاکارانہ طور پر خود کو ڈی پورٹ کریں گے، ان کے لیے قانونی طور پر دوبارہ امریکا آنے کا موقع باقی رہے گا، بصورت دیگر انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا اور وہ کبھی واپس نہیں آ سکیں گے۔

ایپ پر غیر قانونی تارکینِ وطن سے یہ بھی پوچھا جاتا ہے کہ آیا ان کے پاس وطن واپسی کے لیے پیسے، درست اور کارآمد پاسپورٹ موجود ہے یا نہیں؟

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے