باجوڑ (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کی قیادت میں ضلعی پولیس جوانوں کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری۔مختلف کارروائیوں میں تھانہ خار پولیس ٹیم نے ٹوٹل پانچ ملزمان گرفتار کر لیے۔18 فروری کو ہیڈکوارٹر ہسپتال خار سے شہری امداد اللہ کی موٹر سائیکل چوری کرنے پر ملزم عبد الرحمن گرفتار۔ سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کیاگیا۔اسکے ساتھ ساتھ چوروں کی معاونت اور سرقہ شدہ موٹر سائکلز خریدنے والے دو دیگر ملزمان بھی گرفتار کرکے انکے قبضے سے ایک عدد موٹر سائیکل برآمد کیاگیا۔ مزید برآں علاقہ برترس میں کل ہونے والے ناخوشگوار واقعے میں ملوث دو ملزمان کو بھی بروقت گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑے کیے گئے۔ کل ہونے والے واقعے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے تھے۔ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیگی۔ شہریوں کی جان ومال کی تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنا اولین ترجیح ہوگی۔