پشاور (مانند نیوز )ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا اسفندیارعزت نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی جرأت و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، غزہ میں فلسطینی عوام نے اسرائیل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،فلسطینی عوام کے ساتھ اسلامی جمعیت طلبہ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔فلسطین کی آزادی تک اہل فلسطین کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔حماس اور اہل غزہ نے پوری امت مسلمہ کے لئے ایک قابل تقلید مثال پیش کی ہے۔ ان خیالات کا اظہارناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا اسفندیارعزت نے فرینڈز آف فلسطین کے ڈائریکٹر ڈاکٹربلال اسطل سے گفتگوکرتے ہوئے کہا۔گزشتہ روز فرینڈزآف فلسطین کے ڈائریکٹر ڈاکٹربلال الاسطل نے المرکزی اسلامی پشاور میں اسفندیارعز ت کیساتھ ملاقات کی۔صوبائی سیکرٹری جنرل محمد انیس،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حنیف اللہ اور ناظم پشاورحسن امین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹربلال نے مظلوم فلسطینیوں کے لیے آوازبلند کرنے پر اسلامی جمعیت طلبہ کی قیادت کا شکریہ اداکیا۔