شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے تمام لنک سڑکیں موت کے لئے بنی ہیں، ان پر سفر کرنا خودکشی کے مترادف ہیں،شانگلہ میں لنک سڑکیں بارش اور برفباری کے بعد موت کا کنواں بن جاتا ہیں،ضلع بھر کے بالائی علاقوں کو مین شہرا سے لنک کرنے والے بیشتر لنک سڑکیں بغیر کسی انجینئرنگ اصولوں اور نقشے تعمیر کی جاتی ہیں۔ جس کی وجہ سے اکثر اوقات اس پر چلنے والی جیپ اور دیگر گاڑیاں حادثات کا شکار ہونامعمول بن چکا ہیں۔شانگلہ کے بیشتر بالائی علاقوں کی لنک سڑک کی تعمیر کسی سرکاری محکمے یا ادارے کے بجائے الیکشن کے دنوں الیکشن لڑنے والے پارٹی رہنما کرتے ہیں اور وہ ایک سویٹر دے کر مقامی لوگ اس کے ساتھ ملکر اپنے علاقے کو سڑکیں نکلواتے ہیں جو کسی بھی نقشے یا انجینئرنگ اصولوں کے عین مطابق نہیں ہوتے جس کی وجہ سے اکثر بارش ہوتے ہی یہ سڑکیں کنڈرات کامنظر پیش کرتے نظر آتے ہیں کیونکہ ان لنک سڑکوں میں نکاسی آب کے لیے کوئی انتظام نہیں ہوتا اور پانی اسی پر بہتا ہے جس کے بعد یہ سڑکیں کچہ ہوکر موت کا کنواں بن جاتا ہیں اور اس سڑکوں پر اکثر اوقات ایسے حادثات رونما ہو جاتے ہیں جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہو جاتا ہیں۔ضلع شانگلہ جو اکثر بالائی علاقوں پر مشتمل پہاڑی علاقہ ہے میں سینکڑوں کی تعداد میں لنک سڑکیں موجود ہیں جس پر صرف ٹریکٹر،فور ویل جیپ اور ڈاکشن سفر کر سکتے ہیں اور اکثر اوقات یہی گاڑیاں بھی المناک حادثات کا شکار ہو جاتی ہیں جس کی بنیادی وجہ ان لنک سڑکوں کی خراب ابترصورتحال ہیں۔اب ضرورت اس آمر کی ہیں کہ شانگلہ جیسے بالائی علاقوں جس کی بیشتر آبادی پہاڑوں میں ہیں کہ لنک سڑکوں کے لیے مرحلہ وار اقدامات اٹھائے جائیں اور ان سڑکوں کی تعمیر کے لیے ازسر نو اقدامات کی اشد ضرورت تھی تاکہ ان سڑکوں کی تعمیر انجینئرنگ اصولوں کے اداب کے تحت کیے جائیں ان سڑکوں میں پانی کی نکاسی آب کے لیے نالے اور مختلف جگہوں میں تنگ موڑوں کی تعمیر، پروٹیکشن وال سمیت پختہ پی سی سی سڑک کی تعمیر کی جانی چاہیے تاکہ آئے روز ایسے سڑکوں پر ہونے والے حادثات سے بچا جا سکیں۔