اسلام آباد (مانند نیوز)برطانیہ کے ایک ٹاؤن سولی ہول میں چوری کی تحقیقات کرنے والے افسران نے متعدد اشیاء کی تصاویر جاری کی ہیں جن کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

گزشتہ ماہ 8 فروری کو رات 8 بجے سے 9 بجے کے درمیان وارک روڈ پر ایک پراپرٹی سے متعدد قیمتی اشیاء چوری ہو گئی تھیں، اس حوالے سے پولیس امید کر رہی ہے کہ اگر انہیں کسی بھی شخص کو خریدنے کی پیشکش کی جائے تو ان زیورات کو پہچان لیا جائے۔

پولیس نے عوام کو یاد دلایا ہے کہ اگر آپ کو کسی ایسے شخص کی طرف سے زیورات کی پیشکش کی جاتی ہے جسے آپ نہیں جانتے تو آپ کو ہمیشہ دستاویزات دیکھنے کے لیے پوچھنا چاہیے جس سے یہ ثابت ہو کہ یہ اصلی ہیں یا نہیں اور یہ سامان چوری کا تو نہیں۔

انگلینڈ، ویلز میں چوری کی شرح میں اضافہ، پولیس کی نیندیں حرام

پولیس نے تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر آپ ان اشیاء کو پہچانتے ہیں تو پولیس سے 101 کے ذریعے رابطہ کریں یا کرائم نمبر 20/139553/25 کا حوالہ دیتے ہوئے لائیو چیٹ کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے