مسجد الحرام میں ماہ رمضان کے پہلے 10 دنوں میں 25 ملین (ڈھائی کروڑ) نمازیوں اور زائرین کی آمد ہوئی۔

مکہ مکرمہ سے سعودی میڈیا کے مطابق ماہ رمضان کے پہلے 10دنوں میں 55 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے عمرہ ادا کیا۔

امام حرم نے آج اپنےخطبہ جمعہ کے دوران کہا کہ رمضان سخاوت، فتح اور خیر کا مہینہ ہے۔ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ رمضان عزم کا مہینہ ہے، آخری عشرہ کی عبادت سے فائدہ اٹھائیں۔

مکہ مکرمہ سے سعودی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے سیکیورٹی، اسکاؤٹس رضاکاروں اور خواتین کارکنوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں 200 سے زائد اسکرینز نصب کیے گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے