اسلام آباد (مانند نیوز)بھارتی بیٹر ویرات کوہلی فیملیز پروٹوکولز سے متعلق اپنے بورڈ پر برس پڑے۔

ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی نہیں چاہے گا کہ وہ اکیلا بیٹھے اور رنجیدہ ہو، ٹور کے دوران خراب پرفارمنس کے بعد آپ اکیلے بیٹھ کر رنجیدہ نہیں ہوسکتے۔

ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ میں نارمل رہنا چاہتا ہوں پھر آپ اپنی گیم پر کام کرتے ہیں، آپ کسی بھی کھلاڑی سے پوچھیں گے کہ کیا فیملی آپ کے ساتھ ہو تو جواب ہاں میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا کوئی موقع مس نہیں کرنا چاہوں گا، ٹینشن کی صورتحال کے بعد فیملی سے آکر ملنا ضروری ہوتا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی کرکٹرز کو ’ایک شرط‘ کیساتھ اہلیہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت

ویرات کوہلی نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ لوگوں کو اس کی سمجھ ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد بھارتی بورڈ نے فیملیز سے متعلق ہدایات جاری کی تھیں۔ بھارتی بورڈ نے محدود وقت کے لیے فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارتی بورڈ کے فیصلے کے تحت 45 روزہ دورے میں کھلاڑی فیملیز کو 14 روز سے زیادہ ساتھ نہیں رکھ سکیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے