پشاور (مانند نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور کے علاقہ اڑمر میں مسجد کے باہر بارودی مواد سے دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے دھماکہ میں مفتی منیر شاکر کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے، گورنر نے مفتی منیر شاکر کی شہادت پر غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہارکیا، انہوں نیدھماکہ کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا، گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ علمائے کرام کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک و قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ مفتی منیر شاکر کی شہادت پر دکھی خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔#