اسلام آباد (مانند نیوز)سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کی نگرانی کے لیے 200 اسمارٹ اسکرینز نصب کر دی گئیں۔

سعودی حکام نے رمضان المبارک کے دوران عمرہ کے لیے زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں مکہ مکرمہ کے مرکزی کنٹرول سینٹر میں 200 سے زائد اسمارٹ اسکرینز نصب کی گئی ہیں، جو شہر میں جاری آپریشنز کی براہِ راست نگرانی اور انتظام میں مدد فراہم کریں گی۔

یہ جدید ترین مرکز حرمِ اور دیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی منصوبوں کے نفاذ اور ہم آہنگی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، یہ نظام زائرین کی آمد، نقل و حرکت اور روانگی کو یقینی بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، تاکہ ہجوم کے بہاؤ کو محفوظ رکھا جا سکے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کا فوری جواب دیا جا سکے۔

کنٹرول سینٹر مکہ مکرمہ میں 11 اہم داخلی راستوں کے علاوہ 8 سے زائد داخلی سیکیورٹی چیک پوائنٹس کی نگرانی کرتا ہے۔

سیکیورٹی کے مختلف امور کو 7 مخصوص شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس کی بدولت پورے شہر میں سیکیورٹی انتظامات کو مربوط انداز میں چلایا جا سکتا ہے اور تمام ترقیاتی مراحل کو براہ راست مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔

یہ جدید مرکز 24 گھنٹے فعال رہتا ہے اور رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی انفراسٹرکچر کا ایک اہم حصہ ہے۔

اس کے ذریعے حکام زائرین کے بہاؤ کو ٹریک کر سکتے ہیں، ہجوم کی گنجائش کو مانیٹر کر سکتے ہیں اور کسی بھی ممکنہ واقعے پر فوری ردعمل دے سکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے