شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ میرہ میں دریاسندھ میں دوبچے ڈوب گئے،ریسکیوکاعمل تیسرے روزبھی جاری رہا تاہم لاشیں برآمدنہ ہوسکی۔شانگلہ میرہ گریڈ سٹیشن کے مقام پر دریا سندھ میں ڈوبے ہوے دو بچوں کو نکالنے کیلئے واٹر ریسکیو سرچ آپریشن تیسرے دن بھی جاری رہا تاہم بچوں کی ڈیڈباڈی ریکورنہ ہوسکی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ انجینئر ملک شیر دل خان کی ہدایت پر ایمرجنسی آفیسر شانگلہ خان محمد کی زیر نگرانی واٹر ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔ریسکیو1122 شانگلہ کے ٹیم نے مسلسل آپریشن کی لیکن اب تک جسد خاکیاں نہ مل سکیں،لواحقین نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آپریشن ختم کرنے کی درخواست کی، جس پر سرچ آپریشن روک دیا گیا۔ بعد ازاں، ایمرجنسی آفیسر خان محمد نے لواحقین سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔میرہ سید آباد سے تعلق رکھنے والے دو بچے عارف ولد سید طاہر شاہ اور صہیب ولد فدامن شاہ دریائے سندھ میں ڈوب گئے۔۔