جنوبی وزیرستان (مانند نیوز) معروف سماجی و سیاسی کارکن تاج محمد وزیر نے اپنے خلاف درج ایف آئی آر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت حق اور سچ کی آواز کو دبانے کے لیے جعلی مقدمات کا سہارا لے رہی ہے، لیکن ایسے ہتھکنڈوں سے ہمیں خاموش نہیں کیا جا سکتا۔ تاج محمد وزیر کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، تاہم وہ ظلم کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور ہر صورت میں مظلوموں کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی پشتون قوم کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے اور کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ ہم جعلی ایف آئی آرز اور اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، اور اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ریاستی اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا احترام یقینی بنانا چاہیے۔تاج محمد وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ علاقے میں امن کے قیام کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کو تیار ہیں اور اپنے خلاف درج ایف آئی آر کے خاتمے کے لیے قانونی جنگ لڑیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے