پبی (مانند نیوز)ضلعی پولیس سربراہ عبدالرشید کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے عیدالفطر کی خریداری کے لیے ضلع بھر کے بازاروں کی سکیورٹی ہائی الرٹ پیدل گشت،سفید کپڑوں میں ملبوس اہلکار،لیڈی پولیس تعیناترائیڈر،ابابیل سکواڈ،موبائل گشت متحرک۔ٹریفک کو رواں،دواں رکھنے کیلیے اضافی نفری تعینات اجلاس میں عید الفطر کے دوران رہائشی کالونیوں،بڑے بڑے تجارتی مراکز،بینکوں کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کرکے عید الفطر کی چھٹیوں میں سکیورٹی کے لیے چوکیداری سسٹم کو فعال رکھیں۔پولیس ان چوکیداروں پر چیک رکھیں ضلع بھر کے اہم مقامات پر ناکہ بندیاں،پولیس کمانڈوز تعینات تفصیلات کے مطابق۔عید الفطر کی آمدامد ہے بازاروں میں خریداروں کے لیے پر امن ماحول فراہم کرنے,عید الفطر کے دوران اہم مقامات کی سکیورٹی کیلیے اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی پولیس سربراہ عبدالرشید نیو DPO کمپلیکس کانفرنس ھال میں منعقد کیگئی۔اجلاس میں SDPOsسرکل،DSPہیڈ کواٹرز،SHOs تھانہ جات ودیگر افسران نے شرکت کی ضلعی پولیس سربراہ نے شرکاء اجلاس سے کہا کہ بازاروں میں عید شاپنگ کیلیے خریداروں کا رش ہوگا بازاروں میں سفید کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں،لیڈی پولیس اور پولیس کا گشت بڑھائیں۔گلی کوچوں میں رائیڈر اور ابابیل سکواڈ متحرک کریں اسی طرح DSP ٹریفک بازاروں،اہم شاہراہوں پر ٹریفک کو رواں،دواں رکھنے کیلیے اضافی نفری تعینات کریں انھوں نے مزید کہا کہ عید کے دوران رہائشی کالونیوں میں رہائش پذیر افراد کو ایڈوائزری نوٹس جاری کریں کہ اپنے گھروں کو خالی چھوڑ کر نہ جائیں اسی طرح بینک ہائے،بڑے بڑے تجارتی مراکز کے ذمہ داران سے ملاقات کرکے سکیورٹی کے متعلق ایڈوائزری نوٹس جاری کریں اس کے علاوہ ضلع بھر کے اہم شاہراہوں پر ناکہ بندیاں لگا کر پولیس کمانڈوز تعینات کردئیے گئے ہیں مزید SDPO s پر زور دیتے ہوئے کہا سکیورٹی کے تمام انتظامات چیک کرنا آپ کے اولین فرائض میں شامل ہے