باجوڑ (مانند نیوز)باجوڑ میں عید الفطر کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا۔ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ۔ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، آتشزدگی مواد/ پٹاخے اور کھلونا نما اسلحہ کی خرید وفروخت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں عید الفطر کے دوران انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر خار، ریسکیو 1122، ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں عید الفطر کے دوران عیدگاہ، مساجد اور بازاروں کیلئے سیکورٹی کی انتظامات، بازاروں میں ٹریفک کی روانی، بازار کی صفائی اور ریسکیو 1122 کو ایمرجنسی ریسپانس پلان ترتیب دینے کی ہدایات جاری کی گئی۔ انتظامیہ افسران اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کے سرکاری ریٹ سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف سخت ترین کارروائی کرانے کی ہدایات کی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار، کیٹگری ڈی ہسپتال ناواگئی، پشت، لرخلوزو اور آر ایچ سی ہسپتالوں میں سٹاف اور دوائیوں کی دن رات موجودگی کے ہدایات جاری کئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتظامیہ افسران، پولیس افسران اور محکمہ جات کے افسران عید کے دوران ڈیوٹی پر موجود رہیں گے تاکہ عوام الناس کو سروسز کی فراہمی میں کوئی دقت نہ ہو۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی طرف سے 22 اپریل 2025 تک ضلع بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے جسکے تحت ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، آتشزدگی مواد/ پٹاخے اور کھلونا نما اسلحہ کی خرید وفروخت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ترجمان باجوڑ پولیس کے مطابق عوام الناس کو سختی سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں۔ بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی/گرفتاری عمل میں لائی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے