دیر(مانند نیوز)دیر پولیس کی کامیاب کارروائی: اقدامِ قتل کیس میں گرفتار ملزم سے اسلحہ، منشیات اور واردات میں استعمال شدہ گاڑی برآمد۔۔۔تفصیلات کے مطابق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا ظفر احمد خان کی خصوصی ہدایت پر اقدامِ قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم رحمن اللہ ولد رحمان سید سکنہ بی بییوڑ کو قانونی طریقہ کار کے مطابق حراست میں لیا گیا۔ دورانِ تفتیش، جدید سائنسی خطوط اور مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے، ملزم کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والی موٹر کار، ایک عدد پستول بمعہ چارجر و کارتوس، اور 1099 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ملزم کے خلاف اسلحہ اور امتناعی منشیات کے تحت علیحدہ مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔