دیر (مانند نیوز)لوئر دیر میں قانونی دستاویزات نہ ہونے پر پٹرول پمپ سیل کردیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا عوامی ایجنڈا کے تحت رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران اشیاء خوردونوش کے نرخوں کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ دیر پائین متحرک ہیں۔ ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کے خصوصی ہدایات پر عبدالعزیز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 تیمرگرہ نے سب ڈویژن تیمرگرہ کے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔ انسپکشن کی اولین ترجیح، گرانفروشی، گوشت کا وزن اور قیمت، ایکسپائرڈ اشیائے خوردونوش، چکن کی قیمت، بیکری گوداموں کی صفائی ستھرائی تھی۔ متعدد خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 نے سب ڈویژن تیمرگرہ میں پٹرول پمپس کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے پٹرول پمپس کی گیج، آگ بجھانے والے الات کا جائزہ لیا۔ ایک پٹرول پمپ کو قانونی دستاویزات نہ ہونے پر سیل کیا گیا۔