پبی (مانند نیوز) عید الفطر سے قبل تھانہ نوشہرہ کینٹ کے حدود میں سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلیے وسیع پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن تفصیلات کے مطابق۔ضلعی پولیس سربراہ عبدالرشید کی واضح احکامات پر عید الفطر سے قبل تھانہ نوشہرہ کینٹ کے علاقہ جات حکیم اباد،اسماعیل خیل و ملحقہ علاقہ جات میں مقدم خان ایس ڈی پی او کینٹ سرکل کی براہ راست نگرانی میں وقاص یوسف ایس ایچ او کینٹ،طاہر احمدایس ایچ او تھانہ اضاخیل،ضیااللہ خان ایس ا یچ او تھانہ بدرشی،ایلیٹ فورس،RRF کے دستوں و دیگر ایجنسیوں کے افسران و اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیادوران آپریشن منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر چھاپے لگا کر جن کے قبضے سے 4 کلو 55 گرام چرس، 650 گرام آئس برآمد کی گئی،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والو کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02 پستول بمعہ 20 عدد کارتوس جبکہ 20 مشتبہ گان کو بغرض چھان بین تھانہ منتقل کیا گیا،غیر قانونی رہائش پذیر افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔عید الفطر کی خوشیاں دو بالا کرنے عوام کو پر سکون ماحول فراہم کرنا نوشہرہ پولیس کی اولین ترجیح ہے