اسلام آباد (مانند نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختون خوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

شہری زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کے بعد گھروں، دکانوں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

اسلام آباد، پشاور، سوات، نوشہرہ، لوئر دیر ،مالاکنڈ، خیبر، دیر اپر، چترال، شانگلہ، بونیر، صوابی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، جس کامرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، جبکہ اس کی گہرائی 198 کلو میٹر زیرِ زمین تھی۔

ابتدائی طور پر کسی جانی یا بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے