بٹ خیلہ (مانند نیوز)ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے چیئر مین محمد نسیم خان نے خصو صی انٹرویو میں کہا ہے کہ8اپریل سے شروع ہو نے والے میٹرک کے سالانہ امتحان2025ء کیلئے ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں امتحانات کے پرامن وخوشگوار انعقاد کیلئے کوئی بھی کسر نہیں چھوڑی جا رہی اور اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر مراد علی کی موجودگی میں انھوں نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ دیر اپر دیر لوئر اور باجوڑ کے1لاکھ16ہزار270 امتحان دینے والے طلبا ء وطالبات کیلئے کل537امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں میل سنٹرز 400اور فیمیل کی تعداد137 ہے ان مراکز کیلئے تربیت یا فتہ2200میل اور750فیمیل امتحانی عملہ تعینات کیا گیا ہے چیئر مین بورڈ نے کہا کہ چیف سیکر ٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر نقل اور بوٹی مافیا کی روک تھام کیلئے موثر اور بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب لازمی ہے بورڈ میں قائم کنٹرول روم کے ذریعے کسی بھی شکایت اور مسئلے کا فوری اور بروقت ازالہ کیاجائے گا تمام سرگرمیاں مانیٹرنگ جبکہRTEMایپ سے امیدواروں اور امتحانی عملے کی بر وقت حاضری وغیرہ چیک کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے