شانگلہ(مانند نیوز)ریسکیو شانگلہ ماہ مارچ کارگردگی رپورٹ جاری،ماہ رمضان میں 264ایمرجنسی فرائض سرانجام دئیے سب سے زیادہ ہسپتالوں سے مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا اسی طرح 126میڈیک ایمرجنسیزکو ریسپانس دیاگیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ انجینئر ملک شیر دل خان کے مطابق ریسکیو1122شانگلہ نے ماہ رمضان / مارچ میں 264 تک ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔جس میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کے 09اورمیڈکل کے 126ایمرجینسیز کو بروقت ریسپانس دی گئی ہیں۔آگ لگنے کی 2,گولی لگنے کی 1ڈوبنے کی 2اور مختلف حادثات میں 11گاڑیوں کو ریکور کیا گیا۔مزید برآں ہسپتال ریفرل سروس میں شانگلہ کے مختلف ہسپتالوں سے مجموعی طور پر 112مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک شیردل خان اورایمرجنسی آفیسر خان محمدنے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ریسکیوکوغیرضروری فیک کالزسے گریزکریں اس غیرسنجیدہ فعل سے جہاں ریسکیوٹیموں کا وقت ضائع ہورہاہیں وہاں کسی ناخوشگوارواقعے کی بروقت رسپانس میں کوتاہی کا سبب بھی بن سکتاہیں لہذا اس سے اجتناب کیاجائیں۔ ریسکیو 1122شانگلہ کے اہلکار عوام کی خدمت کیلئے الرٹ رہے عوام کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے انہوں نے ہدایت جاری کی کہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے 24گھنٹے الرٹ رہیاور عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر سرانجام دیں۔اسی طرح عیدالفطرکے دوران ضلع بھرکے تمام سٹیشنزالرٹ تھے اورتما م ایمرجنسیز کوبروقت رسپانس کیاگیا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے