کوہاٹ (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی (ڈیڈاک) کوہاٹ کے چیئرمین شفیع اللہ جان ایم پی اے نے کہا ہے کہ ان کی اور سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سینئر پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی ایم این اے کی مشترکہ کوششوں سے کوہاٹ شہر کی سڑکوں بشمول گڑھی مواز خان اور ہنگو روڈ کیلئے 170 ملین روپے کی منظوری دی گئی ہے اور انشا اللہ بہت جلد ان پر عملی کام شروع کر دیا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں ایم پی اے شفیع جان نے کہا کہ وہ شہریار آفریدی ایم این اے کے ساتھ مل کر علاقے کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں اور عوام نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اسے کبھی ٹھیس نہیں پہنچائی جائے گی اور وہ ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔چیئرمین ڈیڈاک کوہاٹ نے کہا کہ گڑھی مواز خان روڈ سمیت شہر کی سڑکوں کیلئے 90 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ ہنگو روڈ تا کچہ پکہ روڈ کی مرمت کیلئے علیحدہ 80 ملین روپے کی منظوری دی گئی ہے اور اس کا باقاعدہ ٹینڈر بھی ہو چکا ہے۔