پشاور(مانند نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت میجر (ر) محمد سجاد بارکوال نے کہا ہے کہ سینئر سیاستدان اور سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک قاسم مرحوم ایک عظیم اور خاکسار انسان تھے ان کی رحلت سے پورا ضلع کرک سوگوار ہے۔ان کے نماز جنازہ میں لوگوں کے جم غفیر کی شرکت لوگوں کامرحوم سے والہانہ عقیدت کا بین ثبوت ہے۔مرحوم ملک قاسم نے علاقے کی ترقی کیلئے جو گرانقدر خدمات سرانجام دی تھیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مرحوم عملی انسان تھے اور انہوں نے حقیقی معنوں میں حق نمائندگی ادا کیا تھا۔وزیر زراعت نے ملک قاسم مرحوم کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بے لوث خدمات کے صدقے ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے