اورکزئی(مانند نیوز)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذولفقار حمید کے ویژن اور ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ڈویژن عباس مجید خان مروت کے خصوصی ہدایات کے روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان کے زیر نگرانی منشیات فروشوں،قبضہ معافیہ کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا تسلسل جاری ہے۔نوجوان نسل کو منشیات جیسے لعنت سے بچانا ہمارا اولین ہدف ہے۔منشیات فروشوں اور اسمگل کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرینگے۔ بہت جلد ضلع اورکزئی کو منشیات سے پاک ڈرگ فری ضلع بنایا جائے گا۔(ڈی پی او اورکزئی نذیر خان)تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان نے سرکل کے ڈی ایس پی صاحبان،ایس ایچ آوز اور تمام چوکیوں کے انچارجز کو یہ احکامات جاری کیے ہیں،کہ ضلع اورکزئی کو منشیات،قبضہ معافیہ اور سمگلروں سے صاف کرنا ہے اور ان لوگوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے۔ڈی پی اورکزئی نذیر خان کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے ضلع اورکرئی میں مختلف مقامات پر سمگلروں، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف کریٹ ڈاؤن مزید تیز کردیا گیا۔۔