ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمٰن نے اخلاص سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن ملاکنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ تقسیم انعامات تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں مقامی معززین، اساتذہ، طلباء و طالبات اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں تنظیم کی سماجی و فلاحی سرگرمیوں اور قابلِ تقلید اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے انسانیت اور خصوصاً معاشرے کے پسماندہ اور ضرورت مند طبقات کی خدمت نہایت خلوص اور مؤثر انداز میں کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے انسانیت کی خدمت میں مصروف تمام اداروں اور افراد کو حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔