ملاکنڈ (مانند نیوز)ملاکنڈ میں نقل کے مواد (پاکٹ گائیڈز) برآمد ہونے پر دکان کو سیل کرکے متعلقہ دکاندار کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمٰن کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحید اللٰہ نے درگئی اور ہریانکوٹ بازار میں کتابوں کی دکانوں کا معائنہ کیا، جہاں ایک دکان سے بڑی مقدار میں نقل کے مواد (پاکٹ گائیڈز) برآمد کرکے ضبط کر لئے گئے اور دکان کو سیل کرکے متعلقہ دکاندار کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے تحصیل درگئی میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی، نظم و ضبط اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے بیسک ہیلتھ یونٹ ہریانکوٹ کا بھی دورہ کر کے صفائی ستھرائی، سٹاف کی حاضری اور ادویات و دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے