دیر(مانند نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل عامر شہزاد خٹک نے شرینگل میں مختلف پٹرول وڈیزل پمپس چیک کئے۔ خودساختہ قیمتیں وصول کرنے پر ایک پمپ کو سیل کردیا۔ اس کے ساتھ سٹیشنری کی دکانوں کا بھی معائنہ کیا۔ جہاں نہم اور دہم پاکٹس گائیڈز کی موجودگی پر ایک بک سیلرز کی دکان بھی سیل کردی۔